دفترِ خارجہ پاکستان نے طالبان حکومت کے پاکستان کے داخلی امور سے متعلق حالیہ بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو اپنے معاملات پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق طالبان حکام ایسے معاملات پر تبصرے سے گریز کریں جو ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کے داخلی امور میں عدم مداخلت بین الاقوامی سفارتی اصولوں کا بنیادی تقاضا ہے۔
پاکستان نے توقع ظاہر کی کہ طالبان حکومت دوحہ معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں پر عمل کرے گی اور اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان کو بے بنیاد الزامات کے بجائے افغانستان میں ایک جامع اور نمائندہ حکومت کے قیام پر توجہ دینی چاہیے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos