وزیراعظم کی منظوری سے ایف بی آر کے گریڈ 20کے افسر رانا وقار علی برطرف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کے گریڈ 20 کے افسر رانا وقار علی کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد ایف بی آر نے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ انکوائری میں رانا وقار علی پر نااہلی، بدعنوانی اور مس کنڈکٹ کے الزامات ثابت ہوئے۔

ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق رانا وقار علی کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے، جس کے تحت وہ 30 دن کے اندر اپیلیٹ اتھارٹی سے رجوع کر سکتے ہیں۔