پنجاب کابینہ میں دو نئے وزرا کی شمولیت،گورنر نے حلف لیا

لاہور: پنجاب کابینہ میں دو نئے وزرا کو شامل کرلیا گیا جنہوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے نو منتخب وزرا سے حلف لیا۔

تقریبِ حلف برداری میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اعلیٰ کی ایڈوائزر انوشہ رحمان اور کابینہ کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔

صوبائی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزرا میں رانا اقبال اور منشااللہ بٹ شامل ہیں۔