لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقا کے 254رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے دوران مہمان ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔

جنوبی افریقا نے 77 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنا لیے ہیں۔

ٹونی ڈی ذورزی 81 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے، تاہم دیگر بلے باز پاکستانی باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے۔

پاکستان کی پہلی اننگز میں 378 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کو اب بھی خسارہ کم کرنے کے لیے مزید 124 رنز درکار ہیں۔

گراؤنڈ کے حالات بیٹنگ کے لیے کچھ بہتر ضرور ہوئے ہیں، مگر پاکستانی باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ سے مسلسل دباؤ برقرار رکھا ہے۔