کراچی:ملیر میں جنرل اسٹور پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار،ویڈیو منظرِ عام پرآگئی

کراچی کے علاقے ملیر کورٹ کے قریب واقع ایک جنرل اسٹور میں مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کر ڈالی، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین مسلح ڈاکو چہرے ڈھانپ کر دکان میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کے دوران چہرے ڈھانپ رکھے تھے تاکہ شناخت نہ ہو سکے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔