پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی میں کمی کے بعد بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں بابِ دوستی کو جزوی طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق سرحد کھولنے کا مقصد صرف افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال کرنا ہے، جبکہ تجارتی سرگرمیاں اور عام آمدورفت تاحال معطل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے بتایا کہ سرحد کو تین روز قبل کشیدگی کے باعث بند کیا گیا تھا، تاہم گزشتہ روز سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔
سرحدی علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور متعلقہ ادارے مہاجرین کی رجسٹریشن، سکریننگ اور سفری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos