آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مظہر سعید شاہ مستعفی

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مظہر سعید شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مظہر سعید شاہ نے کہا کہ وہ ناگزیر وجوہات کے باعث وزارت اطلاعات سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں اور وزارت کے عملے کا تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

مظہر سعید شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے قومی معاملات اور عوامی مفاد کے مطابق اپنی خدمات انجام دیں اور اللہ کے فضل سے مختلف محاذوں پر کامیابیاں حاصل کیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے 45 ممالک میں غزہ کے ساتھ کشمیر کا مقدمہ پیش کرنے کا موقع ملا، جو ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔