????? ????????: ????????? ?? ??? ???? ?? ??????? ?? ????? ?????

پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ سے حلف لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری میں تاخیر سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں سماعت کے دوران عدالت نے بارہا گورنر خیبرپختونخوا کے مؤقف سے متعلق وضاحت طلب کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ گورنر اس وقت سرکاری دورے پر کراچی میں ہیں اور کل واپس آ کر قانونی تقاضوں کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

سماعت کے دوران گورنر کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ گورنر حلف نہیں لیں گے، جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے مؤقف دیا کہ گورنر تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں اور ممکن ہے کہ واپسی پر بھی معاملہ مزید مؤخر کریں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے استعفیٰ دینے سے ہی استعفیٰ موثر ہو جاتا ہے، چاہے گورنر منظوری دیں یا نہ دیں۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔