مڈغاسکر میں نوجوانوں کے حکومت مخالف مظاہروں کے بعد فوج نے اقتدار سنبھال لیا اور صدر اینڈری راجولینا ملک سے فرار ہوگئے۔ فوجی ترجمان کرنل مائیکل راندریانرینا نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو سال میں اصلاحات اور نئے انتخابات کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
ملک بھر میں 20 روز سے جاری مظاہروں میں ہزاروں نوجوان شریک تھے، جن میں اکثریت جنریشن زی (Gen Z) کی تھی۔ مظاہرین مہنگائی، کرپشن، خراب حکمرانی اور بنیادی سہولتوں کی کمی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ 25 ستمبر سے اب تک 22 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ اور افریقی یونین نے جمہوری عمل کے احترام اور تحمل اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos