ٹرمپ کا غزہ امن معاہدے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن معاہدے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کی قید سے تمام 20 زندہ یرغمالی واپس آچکے ہیں، لیکن کام ابھی مکمل نہیں ہوا کیونکہ کچھ ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں ابھی اسرائیل کے حوالے نہیں کی گئیں۔

حماس نے معاہدے کے تحت مزید 4 ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کو سونپ دی ہیں، جبکہ مجموعی طور پر اب تک 20 زندہ یرغمالیوں کے علاوہ 8 ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کو دی جاچکی ہیں۔ یہ عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔