پاکستان پر حملہ؛طالبان کے”ایلبرس”میزائل کے ممکنہ استعمال کا انکشاف

کراچی: اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے حالیہ حملے میں "ایلبرس” میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں افغانستان سے دو میزائل داغے جاتے دکھائے گئے ہیں، جنہیں ماہرین سوویت دور کے 9K72 "ایلبرس” بیلسٹک میزائل سے مشابہ قرار دے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق طالبان کے ایک قافلے میں 8K14 اور 9M21F طرز کے میزائلوں کی نقل و حرکت بھی دیکھی گئی ہے۔ یاد رہے کہ 2022 میں طالبان نے سابق سوویت یونین کے چھوڑے گئے ایلبرس اور لونا ایم میزائل سسٹمز کی نمائش کی تھی، جنہیں مبینہ طور پر دوبارہ فعال کیا گیا تھا۔

ملٹری تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 12 اکتوبر کی رات افغانستان سے ممکنہ طور پر انہی میزائلوں کے ذریعے حملہ کیا گیا، تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔