اسلام آباد: آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر ایوانِ صدر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چوہدری ریاض، تنویر الیاس، چوہدری پرویز اشرف، چوہدری یاسین، اسپیکر چوہدری لطیف اکبر اور سابق وزیرِ اعظم سردار یعقوب شریک ہوئے۔
اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، نئی حکومت کے قیام اور ممکنہ اتحاد کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے اس بات پر غور کیا کہ آیا موجودہ حکومت میں رہتے ہوئے اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے یا نئی حکومت کے قیام کی راہ اختیار کی جائے۔
سیاسی ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں اہم فیصلوں کا امکان ہے جو آزاد کشمیر کے سیاسی منظرنامے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos