کراچی میں سینٹرل جیل سے رہائی پانے والے شخص کو جیل کے قریب ہی فائرنگ اور چھری کے وار سے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت امیر بخش کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق لاڑکانہ سے بتایا جاتا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق امیر بخش نے پسند کی شادی کی تھی، جس پر اس کے مخالفین ناخوش تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مخالفین کو امیر بخش کی رہائی کا علم تھا اور وہ پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے۔
جیسے ہی امیر بخش جیل سے باہر نکلا، چند قدم کے فاصلے پر حملہ آوروں نے اس پر چھریوں کے وار کیے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ادھر گڈاپ کے ایک بنگلے سے ایک نوجوان کی پھندہ لگی لاش بھی ملی ہے، جس کی فوری شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos