چمن میں پاک افغان سرحد پر ایک بار پھر کشیدگی پیدا ہوگئی جب افغان فورسز نے سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس فائرنگ سے دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جوابی کارروائی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ویش منڈی اور سپن بولدک میں افغان طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دس زخمی ہوئے۔ فائرنگ کا سلسلہ فی الحال رک گیا ہے جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
کشیدگی کے باعث چمن کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کر دی گئی ہے اور جاری پولیو مہم کو بھی عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق حالات مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں اور سرحدی علاقوں میں گشت بڑھا دیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos