ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے تحت گندم کی امدادی قیمت 3400 روپے فی من مقرر کرنے اور نجی شعبے کو گندم خریدنے کے لائسنس جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ نجی شعبے کو امدادی قیمت پر گندم خریدنے اور فراہم کرنے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ گندم کی بین الصوبائی منتقلی صوبائی حکومتوں کی اجازت سے مشروط ہوگی۔
سرکاری ڈرافٹ میں رواں سال ساڑھے باسٹھ لاکھ ٹن گندم خریدنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تجویز کے مطابق پنجاب کو 25 لاکھ، سندھ کو 10 لاکھ، خیبرپختونخوا کو ساڑھے 7 لاکھ، اور بلوچستان کو 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا ہدف دیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف صوبوں کی آراء جاننے کے لیے آن لائن اجلاس طلب کریں گے، جس کے بعد گندم کی حتمی قیمت اور خریداری کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos