لاہور: پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے آغاز پر جنوبی افریقہ مشکلات کا شکار ہو گئی۔ مہمان ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 134 رنز درکار ہیں جبکہ 7 کھلاڑی پہلے ہی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ پاکستان کو جیت کے لیے صرف 3 مزید وکٹیں گرانی ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں جنوبی افریقہ کے ٹونی ڈی ذوزی 16 اور ریان رکلٹن 29 رنز کے ساتھ اننگز آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن ڈی ذوزی دن کے پہلے اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ نئے آنے والے بلے باز ٹرسٹن سٹبس بھی محض 2 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos