کیبل کی مرمت مکمل، ملک بھر میں انٹرنیٹ رفتار اور کنیکٹیویٹی بحال

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ سمندری کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی رفتار اور کنیکٹیویٹی معمول پر آ گئی ہے۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے 14 اکتوبر کی صبح مرمتی کام کا آغاز کیا تھا اور اب یہ کام مکمل ہونے کے بعد صارفین کو بہتر انٹرنیٹ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔