فوٹو سرکاری ذرائع
فوٹو سرکاری ذرائع

پاکستان نے قندھار،کابل میں بھی مرکز فتنہ الخوارج اور قیادت کو نشانہ بنایا

راولپنڈی : پاکستان کی قندھار اور کابل میں ٹارگٹڈ کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے مرکز اور قیادت کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگنڈ کارروائی کی گئی ہے،شہری آبادی سے الگ تمام اہداف باریک بینی سے منتخب کیے گئے اور انہیں کامیابی سے تباہ کیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کابل میں فتنہ الخوارج کے مرکز اور لیڈرشپ کو نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان کی بٹالین ہیڈکوارٹر نمبر 4، 8 اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کے اہداف کو نشانہ بنایا۔