اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے شروع ہو گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریفکی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق:
پیٹرول کی قیمت میں 5.66 روپے فی لیٹر کمی، نئی قیمت 263.02 روپے فی لیٹر۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر کمی، نئی قیمت 275.41 روپے فی لیٹر۔
مٹی کا تیل کی قیمت میں 3.26 روپے فی لیٹر کمی، نئی قیمت 181.71 روپے فی لیٹر۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.74 روپے فی لیٹر کمی، نئی قیمت 162.76 روپے فی لیٹر۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آئندہ 15 دنوں کے لیے لاگو رہیں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos