مودی سرکار پر امریکی ٹیرف بھاری پڑگیا،ٹرمپ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارت روس سے تیل کی خریداری جلد روک دے گا۔

ٹرمپ نے بھارت پر پہلے ہی 50 فیصد تک ٹیرف عائد کر رکھا تھا، جن میں مزید 25 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اب تک روسی تیل خرید رہا تھا اور اسے فروخت کرکے منافع کما رہا تھا، جس سے یوکرین میں جاری جنگ کی مشینری کو ایندھن مل رہا ہے۔

امریکی صدر نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایپل کے آئی فونز کی مقامی تیاری بھی بند کرے۔