مالاکنڈ: خیبر پختونخوا کے علاقے مالاکنڈ میں سوات ایکسپریس وے پر افسوسناک حادثے میں 15 خانہ بدوش جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
حادثہ ٹنل نمبر 3 کے قریب پیش آیا جہاں بحرین اور سوات سے آنے والے خانہ بدوشوں کو لے جانے والا ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق متاثرہ افراد موسم سرما سے قبل گرم علاقوں کی جانب نقل مکانی کر رہے تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos