مظفرآباد: نیشنل سیونگز سینٹر نے 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کردیا۔
اعلان کے مطابق 750 روپے والے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 15 لاکھ روپے کا ہے جو بانڈ نمبر 797063 نے جیتا۔
دوسرا انعام 5 لاکھ روپے کا ہے، جو تین خوش نصیبوں کے نام نکلا: 118702، 290665 اور 668206۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے جولائی 2025 سے انعامی بانڈز پر جیتنے والی رقم پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فائلرز کو انعامی رقم پر 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کو 30 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ 750 روپے والے پرائز بانڈ کی اگلی قرعہ اندازی جنوری 2026 میں منعقد ہوگی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos