سدرہ بی بی قتل کیس،چار ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ،عدالت سے فرار

راولپنڈی میں 17 سالہ سدرہ بی بی غیرت کے نام پر قتل کیس میں عدالت نے چار ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں، جس کے بعد ملزمان عدالت سے فرار ہوگئے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبین نے ملزمان امیر خان، گل بادشاہ، آصف میر اور اجمل خان کی ضمانتیں منسوخ کیں اور پولیس کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

کیس کے مطابق سدرہ بی بی کو طلاق کے بعد پسند کی دوسری شادی کرنے پر والد، سسر اور بھائیوں نے گلا دبا کر قتل کیا تھا۔
تھانہ پیرودھائی پولیس نے 12 جولائی کو مقدمہ درج کیا تھا جبکہ 13 دیگر ملزمان پہلے ہی جیل میں قید ہیں۔