فائل فوٹو
فائل فوٹو

گوجر خان میں تربیتی طیارے کی کریش لینڈنگ،پائلٹ اور ٹرینی زخمی

راولپنڈی:راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان میں تربیتی طیارے کی کریش لینڈنگ کی ہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق  ذرائع کاکہنا ہے کہ تربیتی طیارے میں فنی خرابی ہوئی جس پر کریشن لینڈنگ کی گئی،تربیتی طیارے کو پائلٹ نے مہارت سے کھیتوں میں اتار لیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ طیارہ راولپنڈی فلائنگ کلب کا ہے جس میں مرد اور خاتون سوار تھے،پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں دونوں کی حالت بہتر ہے۔