ڈھاکا: بھارت میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں 3 بنگلہ دیشیوں کو قتل کر دیا گیا ،ڈھاکہ کا رد عمل بھی آ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے بھارتی سرحد عبور کرنے والے3 بنگلادیشی شہریوں کی ہلاکت پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 3 بنگلہ دیشی شہریوں کو بدھ کے روز تریپورہ کے سرحدی گاؤں بدیابل میں مویشی چور ہونے کے شبے میں مشتعل ہجوم نے بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔
#Bangladesh strongly condemns and protests the horrific mob attack in #Tripura, #India that brutally assaulted and killed three Bangladeshi citizens. Those responsible must be brought to justice.#Justice #HumanRights #CondemnViolence pic.twitter.com/uNLSmyGfof
— Ministry of Foreign Affairs (@BDMOFA) October 17, 2025
بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی حکومت 15 اکتوبر 2025ء کو بھارت کے شہر تریپورہ میں ہجوم کے ہاتھوں 3 بنگلہ دیشی شہریوں کے وحشیانہ قتل پر شدید احتجاج اور مذمت کرتی ہے۔ یہ گھناؤنا فعل انسانی حقوق اور قانون کی ایک ناقابل قبول اور سنگین خلاف ورزی ہے، بنگلہ دیشی حکومت اس افسوسناک واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے اور بھارتی حکومت سے اس واقعے کی فوری، غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos