کینیڈا کے شہر آشوا میں اسلامک سینٹر کے بانی رکن کو مسجد کے قریب قتل کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق 80 سالہ ابراہیم بالا، جو اسلامک سینٹر کے بانی ممبر تھے، کو مسجد کے نزدیک فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
اسلامک سینٹر کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہماری کمیونٹی کے ایک محترم رکن نے مسجد کے قریب اپنی جان گنوائی۔”
مقامی مسلم کمیونٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos