لاہور: افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبرداری کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وضاحت جاری کر دی۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق نومبر میں شیڈول ٹرائی نیشن سیریز اپنے مقررہ پروگرام کے مطابق ہو گی۔ ترجمان نے بتایا کہ تیسری ٹیم کے انتخاب پر غور کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ پاکستان میں 17 سے 29 نومبر تک شیڈول سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ تیسری ٹیم کے بارے میں مشاورت جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos