ویمنز ورلڈ کپ:پاکستانی ٹیم آج نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اُترے گی

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلی جیت کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم آج نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اُترے گی۔

گزشتہ میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم مضبوط پوزیشن میں ہونے کے باوجود بارش کے سبب بغیر نتیجہ کے میچ ختم ہوا تھا۔ قومی ٹیم نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر کو بھی شدید مشکلات میں ڈال دیا تھا، تاہم میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستانی کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کی تیاری کے لیے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کر چکی ہیں، اگرچہ بارش کے سبب ٹریننگ سیشن صرف دو گھنٹے تک محدود رہا۔