صفائی پر ماں کے ڈانٹنے پر لڑکی موبائل ٹاور پر چڑھ گئی

 بھارت کے شہر مرزا پور، اترپردیش میں ایک نوجوان لڑکی اپنی والدہ سے ناراض ہو کر موبائل ٹاور پر چڑھ گئی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق لڑکی نے والدہ کے صفائی پر ڈانٹنے کے بعد یہ خطرناک اقدام اٹھایا۔ کھیتوں میں کام کرنے والے افراد نے شور مچایا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے کوششوں کے بعد لڑکی کو محفوظ طریقے سے نیچے اتارا اور اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کے ساتھ نرمی اور صبر و تحمل کا رویہ اپنائیں تاکہ ایسے خطرناک واقعات دوبارہ نہ ہوں۔