اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے چند وکلاء کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی وکلاء پر تھانہ رمنا میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ جاری کیے، جبکہ ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ عدالت نے متعلقہ وکلاء کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کا کیس بھی سامنے آیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos