غزہ: دو سال بعد غزہ میں مساجد دوبارہ آباد ہونے لگیں اور نمازیوں نے جمعے کی نماز باجماعت ادا کی۔ وسطی غزہ کی صدیوں پرانی مسجد اور خان یونس میں بمباری سے متاثرہ مسجد میں شہریوں نے ملبے پر کھڑے ہو کر عبادت کی، جو غزہ کے لوگوں کی عقیدے اور سرزمین سے وابستگی کا ثبوت ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ تازہ فضائی حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید ہوگئے، جن میں سات بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔
حماس نے اسرائیلی حملے کو مصر میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور ثالث ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos