آر ایس ایس کی نشاندہی پر وزیر کانگریس کو دھمکیاں

کردانہ، بھارت: کرناٹک میں کانگریس کے وزیر پریانک کھرگے کو آر ایس ایس کے خلاف سرگرمیوں کی نشاندہی کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔

وزیر پریانک کھرگے نے آر ایس ایس کی غیر قانونی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں ایک شخص ان کے اور ان کے اہلخانہ کے لیے جان لیوا دھمکیاں دے رہا تھا۔

پریانک کھرگے کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف آواز کو دبانے کے لیے آر ایس ایس کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت پر انتہا پسند ہندوتوا ایجنڈے کی سرکاری حمایت کا الزام بھی عائد کیا۔

وزیر نے خبردار کیا کہ آر ایس ایس کی سرگرمیاں بھارت میں نفرت، تعصب اور شدت پسندی کو فروغ دے رہی ہیں اور اس کا اثر خطے اور عالمی امن پر بھی پڑ سکتا ہے۔