جاتی امراء: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے افغانستان کے ساتھ قطر میں ہونے والے معاہدے کے بارے میں پارٹی قائد کو بریف کیا۔
ملاقات کے دوران ملکی دفاع میں افواج پاکستان کے کردار کو سراہا گیا اور ان کی کوششوں کی تحسین کی گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos