آئی ایس پی آر کا نیا قومی نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘‘ ریلیز

آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘‘ ریلیز کر دیا ہے، جس کے ذریعے وطن کے لیے جان دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

نغمے میں وطن کی بقاء، دہشت گردی کے خاتمے اور بہادروں کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ شہداء کی قربانیاں، معصوم بچوں اور خواتین کی شہادتیں، اور وطن کے لیے خون کے آخری قطرے تک قربانی دینے کا عزم نغمے میں شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نغمہ ہر پاکستانی کے لیے شہداء کی خدمات کو یاد رکھنے اور ان پر فخر کرنے کا ذریعہ ہے۔