سوات میں 4.5 شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری خوف و ہراس میں گھبراتے ہوئے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، گہرائی 50 کلو میٹر اور مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔ خوش قسمتی سے زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ سوات میں حالیہ دنوں میں متعدد زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں، تین روز قبل بھی 4.5 شدت اور ایک روز قبل 4.4 شدت کے زلزلے آئے تھے، جن کے مراکز بھی کوہ ہندوکش میں تھے۔