نیتن یاہو۔ فائل فوٹو

غزہ میں جنگ حماس کے غیر مسلح ہونے تک جاری رہے گی،نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری کشیدگی اور لڑائی تب تک ختم نہیں ہوگی جب تک حماس غیر مسلح نہیں ہو جاتی۔

عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس مرحلے میں حماس کو غیر مسلح کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مرحلہ جلد اور آسانی سے مکمل ہو جائے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ رفح کی راہداری آج کھولی نہیں جائے گی۔