پشاور: کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے امان میلہ چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ پشاور کی ہدایت اور ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ڈیرہ اسماعیل خان-II کی نگرانی میں چیک پوسٹ عملے نے ایک لگژری ٹویوٹا ہائی لکس ریوو (رجسٹریشن نمبر ASC-406) کو روک کر تلاشی لی۔
تلاشی کے دوران پندرہ بوتل ریڈ لیبل، چودہ بوتل بلیک لیبل، آٹھ بوتل فائننسٹ اور چھ بوتل شیواس 12 سالہ سکاچ وہسکی برآمد ہوئی۔
کسٹمز حکام نے گاڑی اور شراب دونوں کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کر لیا۔
ضبط شدہ سامان کی کل مالیت تقریباً 10.4 ملین روپے بتائی جا رہی ہے، جس میں شراب کی قیمت 2.4 ملین روپے اور گاڑی کی قیمت 8 ملین روپے شامل ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos