کراچی: پاکستان کی خواجہ سرا کمیونٹی نے اعلان کیا ہے کہ تیسرا سالانہ "ہیجڑا فیسٹیول ” 25 اکتوبر کو سی ویو بیچ، کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔ اس تقریب میں ملک بھر کے علاوہ بیرونِ ملک سے بھی خواجہ سرا افراد، سماجی کارکن، فنکار اور انسانی حقوق کے علمبردار شریک ہوں گے۔
پریس کلب میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے خواجہ سرا رہنماؤں کامی چوہدری اور ڈاکٹر سارہ گل نے بتایا کہ اس سال کے فیسٹیول کا مرکزی موضوع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فیسٹیول کا مقصد معاشرے میں خواجہ سرا افراد کی پہچان، عزت، اور برابری کے حق کو اجاگر کرنا ہے، ساتھ ہی ان کی ثقافت اور روایات کا جشن منانا بھی شامل ہے۔
کامی چوہدری نے کہا کہ "ہیجڑا فیسٹیول” صرف ایک تفریحی تقریب نہیں بلکہ ایک طاقتور پلیٹ فارم ہے جہاں خواجہ سرا اپنی شناخت اور وقار کے ساتھ خود کو پیش کر سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر آگاہی سیشنز، ثقافتی پروگرام، موسیقی کی محفلیں، اور فن پاروں کی نمائشیں منعقد کی جائیں گی، جن میں مقامی اور بین الاقوامی فنکار حصہ لیں گے۔
منتظمین کے مطابق گزشتہ سال کے فیسٹیول میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی، جب کہ اس سال تقریب کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا گیا ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
فیسٹیول کی ٹیم نے عوام، میڈیا اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جشن میں شریک ہو کر ہم آہنگی، امن، اور شمولیت کا پیغام عام کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos