فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے القسام بریگیڈ کے 6 ارکان شہید

تل ابیب: اسرائیل کے مقامی میڈیا نے  دعویٰ کیاہے کہ غزہ کے وسطی قصبے الزویدہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے القسام بریگیڈ کے 6 ارکان شہید ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کا دعویٰٰ ہے کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں جبالیہ بٹالین کی ایلیٹ یونٹ کے کمانڈر یحییٰ المبوح بھی شامل ہیں ،اس حملے میں قصبے کے بیچ فرنٹ کے ساتھ ایک خیمے کے اندر قائم ایک چھوٹے کیفے کو نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ الزویدہ غزہ کے بحیرہ روم کے ساحل پر دیر البلاح اور خان یونس کے درمیان واقع ہے۔

غزہ جنگ بندی کے معاہدے کے دوران  دو  واقعات  میں مجموعی طور پر9 افراد  شہید اور 7افراد کے زخمی ہونےکی خبر سامنے آئی ہے۔

غزہ کے الاقصی ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے وسطی علاقے نصیرات میں اسرائیلی فضائی حملے میں 3 افراد کے شہید ہونے  کی تصدیق کی ہے۔ان ہلاکتوں کی تصدیق غزہ کے زیر انتظام سول ڈیفینس نے بھی کی ہے۔

اس سے قبل آج صبح وسطی غزہ کے قبضے الزویدہ پر ایک علیحدہ حملے میں طبی حکام نے 6فلسطینیوں کے شہید اور 7افراد کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی تھی۔

غزہ کے بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اسرائیلی فضائی حملے اتنی جلدی دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔