واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر روسی تیل کی خریداری بند نہ کی گئی تو اس پر بھاری تجارتی ٹیرف برقرار رہیں گے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا، تاہم اب بھارت کو اس معاملے پر واضح فیصلہ کرنا ہوگا، ورنہ اسے معاشی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا چین پر عائد ٹیرف میں کمی پر غور کر سکتا ہے، مگر اس کے لیے چین کو بھی اپنے رویے میں تبدیلی لانا ہوگی۔ “ہم نہیں چاہتے کہ چین نایاب معدنیات کے معاملے میں امریکا کے ساتھ کھیل کھیلے،” ٹرمپ کا کہنا تھا۔
امریکی صدر نے یہ بھی بتایا کہ کولمبیا پر ٹیرف سے متعلق نیا اعلان پیر کو متوقع ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم موجودہ صورت حال نے اس یقین دہانی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos