پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج اپناتہوا رمنا رہی ہے

لاہور پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج روشنیوں کا تہوار *دیوالی* مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

مندروں میں اس موقع پر خصوصی تقریبات، عبادات اور روایتی دیے جلانے کے اہتمام کیے گئے ہیں۔ ہندو برادری اس دن کو بھگوان رام کی ایودھیا واپسی کی یاد میں مناتی ہے، جب انہوں نے چودہ برس کے بن باس کے بعد وطن لوٹ کر انصاف اور نیکی کی جیت کی علامت قائم کی۔

دیوالی کا تہوار اندھیرے پر روشنی اور برائی پر بھلائی کی فتح کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھی دیوالی کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ دیوالی امید، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے۔

انہوں نے پاکستان میں مقیم ہندو برادری کی سماجی، معاشی اور سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار قومی ترقی میں نمایاں اور قابلِ تحسین ہے۔