ہانگ کانگ: ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، جس کے نتیجے میں دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران توازن برقرار نہ رکھ سکا اور رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا۔ حادثے میں زمینی عملے کے دو ارکان ہلاک ہوگئے جبکہ طیارے میں سوار چاروں عملے کے افراد محفوظ رہے۔
رپورٹس کے مطابق طیارے کا پچھلا حصہ حادثے کے نتیجے میں مکمل طور پر الگ ہو گیا جبکہ اگلے حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ہانگ کانگ ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کے بعد رن وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت موسم ابر آلود اور رن وے پر پھسلن موجود تھی، تاہم حتمی رپورٹ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos