خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹ لالو میں نامعلوم مسلح افراد نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید اور گیارہ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اہلکار گیس کمپنی ایس این جی پی ایل کی سکیورٹی پر مامور تھے کہ اچانک حملہ آوروں نے گھات لگا کر فائرنگ شروع کر دی۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا۔ذرائع کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم سیکیورٹی فورسز علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور ایف سی اہلکار اس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں اور عوام کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos