راولپنڈی،دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 1 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنا لیے ہیں۔ امام الحق 17 رنز بنا کر ہارمر کی گیند پر بولڈ ہو گئے، جبکہ عبداللّٰہ شفیق 50 اور شان مسعود 58 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ حسن علی کو دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے اور ان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کیشو مہاراج اور مارکو ینسن ٹیم میں شامل ہیں۔
آصف آفریدی نے 39 سال اور 299 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور انہیں ٹیسٹ کیپ شاہین آفریدی نے دی۔ آصف آفریدی نے اب تک 57 فرسٹ کلاس میچز میں 198 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) 27-2025 میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 277 رنز کے ہدف کے جواب میں مہمان ٹیم 183 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos