فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی: ناگن چورنگی کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

کراچی: ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے ناگن چورنگی کے قریب فائرنگ کی جس سے دو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا جسے عباسی شہید ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔