اسلام آباد: دوحہ امن معاہدے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ۔ دونوں ممالک نے سرحد آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں کھولنے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کہ اگر کوئی منفی پیش رفت نہ ہوئی تو دونوں ممالک کے درمیان سرحد کھول دی جائے گی۔ایک اہم سفارتی عہدیدار نے کو بتایا کہ ’’اگر حالات معمول کے مطابق رہے تو بارڈر کھول دیا جائے گا۔‘‘
واضح رہے کہ حالیہ کشیدگی کے باعث پاک افغان سرحد بند تھی، جس کے نتیجے میں سرحد کے دونوں جانب شہریوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos