فائل فوٹو
فائل فوٹو

فیصل آباد سے افغان مہاجرین کا انخلا مکمل، شہر کو کلیئر قرار دے دیا گیا

فیصل آباد :ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مطابق فیصل آباد میں مقیم تمام افغان مہاجرین کا انخلا مکمل ہو گیا ہے، جس کے بعد شہر کو افغان مہاجرین سے مکمل طور پر کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں افغان مہاجرین کی ابتدائی فہرست میں 413 افراد شامل تھے، تاہم تلاش کے دوران مزید 35 افغان شہریوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا، جس کے بعد شہر میں موجود افغان مہاجرین کی کل تعداد 448 ہو گئی۔

انتظامیہ کے مطابق تمام افغان شہریوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے رضاکارانہ طور پر فیصل آباد چھوڑ دیا اور پشاور روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل افغان مہاجرین نے بیانِ حلفی جمع کرواتے ہوئے اپنے وطن واپسی کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ فیصل آباد میں اب کوئی افغان مہاجر موجود نہیں، اور انخلاء کا عمل مکمل طور پر پرامن طریقے سے انجام پایا۔