پنجاب میں ذبح شدہ مرغی کی فروخت پر پابندی

لاہور (صباح نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں پہلے سے ذبح شدہ مرغی کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پولٹری فروشوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صحت مند زندہ مرغیاں صارفین کے سامنے ذبح کریں۔
شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پہلے سے ذبح شدہ چکن نہ خریدیں۔ کنزیومر ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر کوکب اقبال نے کراچی کے شہریوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی موجودگی میں مرغی کو ذبح کیا جائے۔ یہ اقدام مری ہوئی مرغیوں کے (حرام) گوشت کی فروخت کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے