محسن نقوی اور بلاول بھٹو کی ملاقات،ملکی استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

کراچی: وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں ملکی داخلی سلامتی، سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کے داخلی استحکام اور امن و امان کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کی جانب سے داخلی سلامتی کے لیے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ صرف اتحاد اور اتفاق کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے داخلی استحکام اور پائیدار امن کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ قوم کو درپیش مسائل کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔