گوادر میں ایران جانے کی کوشش ناکام،17 افراد گرفتار

گوادر: جیونی زیرو پوائنٹ کے قریب کارروائی کے دوران ایف آئی اے حکام نے 5 افغان باشندوں سمیت 17 افراد کو حراست میں لے لیا۔

حکام کے مطابق گرفتار افراد بغیر سفری دستاویزات کے سمندری راستے سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں سے 10 کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔ تمام افراد کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔